ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور عراق کے باہمی تعلقات کے پہلوئوں اور دونوں ممالک اور عوام کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے ان کی حمایت اورتعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہ نمائوں نے خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے موقع پر وزارت خارجہ کے سیاسی اور اقتصادی امور کے انڈر سیکرٹری سفیر عید بن محمد الثقفی نے بھی شرکت کی۔









