ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ مکرمہ میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی )اوراردن کے وزرائے خارجہ کے ساتویں مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیی نے کی۔اجلاس میں فلسطینی کاز، علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلیے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جی سی سی اور اردن کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت داری کی سپورٹ کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہفلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کیلیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔









