شہزادہ فیصل بن فرحان 43

سعودی وزیر خارجہ کا یو اے ای سے یمن پر اختلافات کا اعتراف

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور امارات کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات کا ہونا ضروری ہے۔

پولینڈ کے ہم منصب رادوسلاف سیکورسکی کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ یمن کے معاملے پر امارات کے ساتھ نقطہ نظر میں اختلافات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارات نے یمن سے مکمل طور پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے نزدیک یہ قدم امارات کے ساتھ مضبوط تعلقات کے تسلسل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں