سعودی وزیر خارجہ 115

سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے غزہ کی پٹی اور اس کے اطراف کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ملاقات کی۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی برادری کے کردار ادا کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر بات چیت کی۔ فریقوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں