ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اور برطانوی خاتو وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس سے ٹیلی فون پر رابطے کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اور امریکی وزرا کی گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ خطے کی صورت حال میں نمایاں پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے رابطے میں دونوں ملکوں کے تاریخی اور مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا۔دونوں شخصیات کی بات چیت میں مشرق وسطی اور دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے واسطے سعودی عرب اور برطانیہ کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔









