ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی سربراہی کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم 19 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا، اس سال فورم کا تھیم اے سپرٹ آف ڈائیلاگ ہے ۔
سعودی وفد میں امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی، وزیر سیاحت احمد الخطیب، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فاضل الابراہیم شامل ہیں۔









