وزرائے خارجہ 11

سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ نے حوثی باغیوں کے حملوں اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہیں علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ بھی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں