سعودی

سعودی محکمہ صحت نے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے محکمہ صحت نے 5 سال سے 11 سال کے عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جہاں انہیں فائزر کمپنی کی تیارکردہ ویکسین لگائی جائی گی۔عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت نے ظہران ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن بوتھ تیار کر لئے گئے ۔محکمہ صحت مشرقی ریجن نے واضح کیا کہ بچوں کی عمر کا حساب عیسوی سال پیدائش کے مطابق ہو گا۔

محکمہ صحت نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان بچوں کو ویکسین کے لیے وقت دیا جائے گا جنہیں وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ جبکہ اگلے مراحل میں مذکورہ عمر کے باقی بچوں کو بھی ویکسین کے لیے وقت دیا جائے گا۔محکمے نے کہا کہ ویکسین سینٹر کے ماحول کو بچوں کے لیے مناسب طریقے سے مہیا کیا گیا جبکہ آنے والے بچوں کو چھوٹے موٹے تحائف بھی دیئے جائیں گے۔