سعودی قیادت 119

سعودی قیادت کا لبنان کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے لبنان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت نے لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ہے۔سعودی قیادت نے لبنانی عوام کو فوری میڈیکل اور ریلیف ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے خطے میں مزید تنازعات اور سانحات کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں