ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یوکرینی بحران پر مذاکرات کے تین دوروں میں میزبانی کی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے امریکہ سعودی شراکت داری کی مضبوطی کی تصدیق ہیں۔وائٹ ہائوس نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ معاہدوں سے علاقائی اور بین الاقوامی استحکام اور سلامتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ایک بڑے ثالث کے طور پر ریاض کا کردار خطے میں امن و استحکام کو فروغ دے رہا ہے۔
امریکی صدر کے ایلچی برائے یرغمالی امور ایڈم بوہلر نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری مضبوط اور ٹھوس ہے۔ بلر نے اپنے بیانات میں کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کے ملک کو ترقی اور تعمیر کی طرف گامزن کیا ہے۔









