یومِ تاسیس 263

سعودی عرب کا یومِ تاسیس،وزیراعظم کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو تہہ دل سے مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے تاریخی یوم تاسیس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزکو تہہ دل سے مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مملکت کے یوم تاسیس کے تاریخی دن پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا دعا ہے دونوں ممالک اوران کے عوام خوشحالی کے سفرپرگامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کوخوشحالی ہمیشہ میسررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں