قاہرہ (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے عرب سرکاری امتیاز ایوارڈ2025کے تحت حکومتی ترقی اور اختراع کے شعبے میں چھ نئے ایوارڈز حاصل کر لیے ۔ یہ تقریب قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔مملکت نے موجودہ دور میں مندرجہ ذیل زمروں میں کامیابی حاصل کی۔
بہترین عرب سرکاری اتھارٹی یا ادارہ، تعلیم کی ترقی کے لیے بہترین عرب اقدام، صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بہترین عرب اقدام، بہترین عرب سمارٹ حکومتی ایپلی کیشن اور بہترین جنرل ڈائریکٹر برائے عرب اتھارٹی یا ادارہ کے دو زمرے۔ چھ ایوارڈز کا حصول سعودی حکومتی کام کی کارکردگی میں تیزی سے ہونے والی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔









