ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی کابینہ نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دے دی۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کا اجلاس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں خلیجی ممالک کے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایک اور اہم فیصلے کے تحت غیر ملکی قانونی فرموں کو سعودی عرب میں اپنی کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ان فیصلوں کو خلیجی ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اور سعودی عرب میں قانونی خدمات کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔









