سیاحت 13

سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کی سیاحتی تنظیم سے سرمایہ کاری کی رہنما دستاویز وصول کر لی

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کو سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے رہنما دستاویز موصول ہو گئی ہے۔

وزارتِ سیاحت کے معاون سیکریٹری برائے سیاحتی مقامات کی ترقی، انجینئر محمود عبدالہادی نے بتایا کہ یہ رہنما دستاویز اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم نے تیار کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس تیز رفتار ترقی کے جواب میں ہے جس نے سعودی سیاحت کو جی-20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں