سعودی عرب

سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون جاری، متعدد سمگلرز گرفتار

جدہ(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے متعدد غیرملکیوں اور مقامی شہری کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں ادارہ اینٹی نارکوٹکس کی ٹیموں نے ایک غیر ملکی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔جدہ میں بھی انسداد منشیات کی ٹیموں نے 3 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے ساتھ کلو گرام چرس کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔

سرحدی محافظوں نے جازان میں چار ایتھوپیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور پودے قات کے 80 بنڈل برآمد ہوئے۔ گرفتار شدگان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کے خلاف مہم کافی عرصے سے جاری ہے اس دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔