ایرانی وزیر خارجہ 111

سعودی عرب ایران سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز اردن میں ایک کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران شہزادہ فیصل نے انہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران سے بات چیت کو جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی اس بارے میں سعودی عرب کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 2016 میں سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ایک شیعہ رہنما کو پھانسی دینے کے بعد تہران میں مشتعل ہجوم نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں