سعودی عرب 187

سعودی عرب اور لیبیا کے وزرا خارجہ کے درمیان الریاض میں ملاقات

ریاض(ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے دورے پر آئی لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے الریاض میں سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی ہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے وزرا خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں اور مشترکہ مفادات کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے لیبیا میں سلامتی اور استحکام کی بنیاد رکھنے اور مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھنے کے لیے تمام ذرائع اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ دونوں نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں