شہزادہ عبدالعزیز بن سعود 111

سعودی عرب اور فرانس نے سکیورٹی تعاون سے متعلق ایگزیکٹیو دستاویز پر دستخط کر دیئے

پیرس(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اپنے فرنسیسی ہم منصب برونو ریٹیلیو سے پیرس میں ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سکیورٹی تعاون سے متعلق ایگزیکٹیو دستاویز پر دستخط کئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دونوں مما لک کے درمیان سکیورٹی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجن میں منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مہارت کے تبادلے کو بڑھانا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں