عمرہ 223

سعودی عرب ،4اکتوبر سے خانہ کعبہ غیر ملکیوں کےلئے کھول دیا جائےگا، عمرہ زائرین کےلئے خوشخبری

ریاض(ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جب کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے .

جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائےگی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونےکا فیصلہ کرلیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار معتمرین بڑھائی جائےگی جب کہ 60 ہزار افرادکو مسجدالحرام میں نماز اداکرنےکی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں