شہزادہ خالد بن سلمان 11

سعودی اور قطری وزرائے دفاع کا رابطہ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نیقطری ہم منصب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں