قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے کہاہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ “دو ریاستی حل کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے غزہ میں قحط کو “ناقابل تصور قرار دیا۔
غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے عبد العاطی نے واضح کیا کہ مصر غزہ میں فائر بندی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے دبا ڈال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصر امریکا اور قطر سے روزانہ رابطے میں ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ کے پاس “جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی انتظامات اور حکمرانی سے متعلق ایک واضح منصوبہ موجود ہے۔









