خرم منظور 55

سری لنکا کی کنڈیشن میں پاکستان ٹیم کو محمد رضوان کی ضرورت ہے، خرم منظور

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور نے کہا ہے کہ اگر محمد رضوان پاکستان ٹیم میں آتا ہے تو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت بہتر ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارِخیال کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر کرکٹر خرم منظور نے کہا کہ محمد رضوان کے آنے سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت بہتر ہوجائے گی کیوں کہ سری لنکا میں تھرو دی لائن شارٹ نہیں لگیں گے۔خرم منظور نے کہا کہ محمد رضوان پریشر کو ہینڈل کرنا جانتا ہے، اس کے بعد وہ بڑی ہٹ پر جاتا ہے ایسے پلیئر کی سری لنکا کی کنڈیشن میں ضرورت ہے۔میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کپتان سلمان آغا، بابراعظم اور محمد رضوان تینوں کسطرح ٹیم میں ساتھ ہوسکتے ہیں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے خرم منظور نے کہا کہ جس ٹیم میں آپ پانچ سال سے6 یا 7 اوپنر دیکھ رہے ہوں وہ بھی پلیئنگ ٹیم میں تو یہ مینجمنٹ کا کام ہوگا کہ کس طرح ڈرافٹنگ کی جائے۔انھوں نے کہا کہ مجھے تین چیزیں حل ہوتی ہوئی دکھ رہی ہیں، سب سے اچھی چیز ہے کہ بابر نیچے آیا اور اس نے پرفارم کرنا شروع کیا، بابر کا بیچ میں ہونا ضروری تھا۔خرم نے کہا کہ میرے نزدیک ایونٹ کی جیت اہمیت رکھتی ہے اور ورلڈکپ کی جیت سے بڑھ کر میرے لیے کچھ بھی نہیں، اگر رضوان بیچ میں آتا ہے تو بہتری آئے گی، رضوان ایک متاثر کن پلیئر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں