سرگودہا( ر پورٹنگ آن لائن)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن سرگودہا کے زیر اہتمام میٹرک کیسالانہ امتحانات 4 مئی 2021 جبکہ انٹر میڈیٹ کیسالانہ امتحانات 12جون 2021 سے شروع ہوں گے۔سرگودھا بورڈ کے کنٹرولر امتخانات کے مطابق طلباء و طالبات کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریں اور امتحان طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو ضابطہ کے مطابق آگاہ کر دیا جائیگا۔
