سرگودھا( ر پورٹنگ آن لائن)سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ نے میڑک کے سالانہ نتائج کا اعلان روک دیا جس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلدکیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر 9تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن والوں کے لئے تقسیم ایورڈ اسر میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج اعلان کرنے کیلئے انتظامات مکمل کئے .
لیکن انہیں نتائج کے اعلانات سے روک دیا گیا اور اب نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اس طرح نتائج کے منتظر طلباء و طالبات کو عین وقت پر ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔









