سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں میں2022 میں لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز، ٹیبلٹ، فرنیچر اورسکیورٹی کیمرےچوری ہوئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ نے سرکاری سکولوں کا پول کھول دیا۔ انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں سے 2022 میں لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز، ٹیبلٹ، فرنیچر اور سکیورٹی کیمرے چوری ہوئے۔

رپورٹ آتے ہی محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے سکولوں کو قیمتی اشیاء کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں، اثاثہ جات کی چوری کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔