سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں؛ مراسلہ جاری

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں11ہزار 756 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت لاہور میں سکیل ایک سے چار تک 422 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے سکولوں میں 11 ہزار 765 نان ٹیچنگ ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے الگ الگ آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کنٹریکٹ پالیسی 2004ء کے تحت ملازمین بھرتی کیے جائیں۔