مصدق ملک 29

سرکاری اداروں، میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، حکومتی اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں، میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، حکومتی اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے گردشی قرضوں میں 1.25 ٹریلین روپے کی کمی لائی گئی، ایک سے ڈیڑھ سال میں وفاقی حکومت کی سو فیصد فائلیں ڈیجیٹل ہو چکی ہیں، اب کوئی بھی ڈیجیٹل نظام میں چھپ نہیں سکتا۔

پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں 650 سے زائد اصلاحات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال 620 اصلاحات کی گئی تھیں،بیوروکریٹک نظام میں شفاف تبدیلی ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں، ڈیجیٹل اصلاحات کا مقصد عوام کیلئے سروسز تک رسائی آسان بنانا ہے، اصلاحات کا مقصد شہریوں کو دفتر اور بس سٹاپس پر دربدر ہونے سے بچانا ہے، پیش کیا گیا ریفارمز ایجنڈا اسی اصول کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔

مالیاتی اداروں کے ساتھ قانونی ، ریگولیٹری، سکیورٹی ، سماجی تحفظ ، انسانی حقوق ، کلائمیٹ اور ثقافتی اداروں میں اصلاحات متعارت کروائی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی 100 فیصد فائلیں ڈیجیٹائز ہو چکی ہیں، فائل میں چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ڈیجیٹل فْٹ پرنٹ باقی رہتا ہے، سب سے زیادہ اصلاحات پاور اور انرجی سیکٹر میں کی گئیں، انرجی سیکٹر میں 118 اصلاحات متعارف کروائی گئیں، انڈسٹری کیلئے ٹیرف میں کمی محنت کشوں کو براہِ راست فائدے کے لیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو 12,600 بین الاقوامی معیار کے ٹیک سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے، یہ سرٹیفکیٹس ملک بھر کے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر ملیں گے، ڈیجیٹل دنیا سرحدوں سے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال نئے ٹیرف اصلاحاتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کر دی گئی ہے، پانچ سال میں تمام ڈیوٹیز مرحلہ وار کم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے گردشی قرضوں میں 1.25 ٹریلین روپے کی کمی لائی گئی، فیکٹری کا بجلی کا بل مزدوروں کی مجموعی تنخواہ سے بھی زیادہ تھا، یہ وہ اصلاحات ہیں جو ایک شہری کی ایک لائن ”دی لائن مورز” سے شروع ہوئیں، کسی فائل پر تاخیر کرنے والا افسر اب نہیں بچ سکے گا، ڈیجیٹل فائل میں تبدیلی کی کوشش پر متعلقہ شخص کا مکمل فٹ پرنٹ محفوظ ہو جاتا ہے، کوریڈورز میں فائلوں کی فوٹو کاپی اور ردوبدل کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا?ن لائن نظام کے ذریعے شہریوں کو سفر اور کاغذی کارروائی سے نجات دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں