اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ا سے بلوچستان کے وزیرِ اعلی سرفراز بگٹی نے زرداری ہاﺅس میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر بلوچستان کے وزیرِ اعلی نے بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
پیپلز پارٹی چیئرمین کو سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورتِ حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔بعد ازاں، بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے صدر فرحت اللہ بابر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی بھی زرداری ہاﺅس میں ملاقات ہوئی اور پنجاب کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بریفنگ دی۔








