نیر بخاری 22

سرزمین بے آئین کو 73 کے آئین کی کتاب کا جمہوری تحفہ ملا ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے یوم دستور پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین بے آئین کو 73 کے آئین کی کتاب کا جمہوری تحفہ ملا پیپلز پارٹی آئین کے جمہوری تحفہ کے یادگار دن کو یادرکھ کر قائد عوام اور آئین سازوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ اپنے پیغام میںانہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا اعزاز اور فغر ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قائد عوام مادر جمہوریت شہید جمہوریت اور شہدا جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ 10اپریل آئینی سیاسی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے اس یادگار دن ہے عوامی نمائندگان نے پارلیمانی نظام اور جمہوریت پر مہر ثبت کیا،آئین پاکستان کے تحت وفاقیت صوبائی خود مختاری ساحل اور وسائل پر حق تسلیم کیا گیا، 10اپریل 1973 کے دن شہریوں کو معاشی انسانی حقوق کی آئینی ضمانت دی گئی آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی نے 73کے آئین میں آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ کیا ۔

نیر بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو مظبوط بنانے کیلئے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کیے ،بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم منظوری بے نظیر میثاق جمہوریت کے عہد پر عملدرآمد کرایا ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو پارلیمان میں آئین جمہوریت کی توانا اور موثر آواز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں