اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے ارکان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ امیر العظیم کا انتقال ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور جماعت اسلامی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امیر العظیم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔









