سردار ایاز صادق 81

سردار ایاز صادق کا سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز کے انتقال پراظہارافسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم راجہ نادر پرویز ایک زیرک سیاستدان اور پارلیمان کے فعال رکن رہے جنہوں نے عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کویاد رکھا جائے گا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم راجہ نادر پرویز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں