لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے پی ایس او ڈاکٹر خرم شاہ نواز بٹ کے والد اور سینئر صحافی جاوید اقبال و امجد اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمززدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔