لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ سخت الفاظ بچے کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں،ایک ڈرامے میں ایسے شخص کا کردار ادا کیا جس کی شخصیت اس وقت ٹوٹ گئی جب اسے بچپن میں بدسلوکی اور دھمکیاں دی گئیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اس کردار کو ادا کرتے ہوئے والدین کے بارے میں میرا نقطہ نظر بدل گیا۔
اس کردار سے سیکھا کہ سزا یا سخت الفاظ سے بچے کی شخصیت کیسے ٹوٹ سکتی ہے، پرانے زمانے میں والدین سخت پرورش کرتے تھے لیکن میں نے سیکھا کہ بچے کی جذباتی تندرستی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ بچے کی عزت نفس پر غور کیے بغیر اسے ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرسکتے۔









