مصالحہ جات

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بے لگام، مارکیٹوں میں سبزیوں کے منہ مانگے دام

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں جبکہ مارکیٹوں میں سبزیوں کی منہ مانگی قیمتوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سے مشاورت کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسرِنو تعین کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق چاول کائنات (نیا) 270 روپے فی کلو، چاول کائنات (پرانا) 300 روپے فی کلو، چنا سیاہ (موٹا) 215 روپے فی کلو، چنا سفید (موٹا) 264 روپے فی کلو، چنا سفید (باریک) 220 روپے فی کلو، دال چنا (موٹی) 225 روپے فی کلو، دال چنا (باریک) 200 روپے فی کلو، بیسن 210 روپے فی کلو، دال مسور (موٹی) 235 روپے کلو، دال ماش (دھلی ہوئی) 375 روپے اور دال مونگ (دھلی ہوئی) 315 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، گوشت اور دودھ کی قیمتوں کے مطابق چھوٹا گوشت 16 سو روپے فی کلو، بڑا گوشت 8 سو روپے فی کلو، دودھ کھلا 165 روپے فی لیٹر اور دہی 175 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا.

روٹی (100 گرام) 14 روپے اور سادہ نان (120 گرام) 20 روپے میں دستیاب ہوگا ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیئے مقررہ نرخوں کی پاسداری کریں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے