جاوید لطیف

سب کو دل کی بات کہنے کا موقع ملنا چاہیے، جاوید لطیف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر پابندی لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، سب کو دل کی بات کہنے کا موقع ملنا چاہیے.

پاکستان میں ریاست کو برباد کرنے والوں کو اعلیٰ مقام دیا جاتا ہے، حالانکہ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔شیخو پورہ کے گاؤں کدلتھی موڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2017ء میں میاں نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نوازشریف کونااہل کرانے کے بعد ایک بت تراش کر اسیآسمان پر چڑھا دیا گیا، جو ملک کوترقی کی راہ پر چلانیکی کوشش کرتا ہے، اسے یہاں نشان عبرت بنادیا جاتا ہے۔