ٹائیگر شروف 137

سب سے پہلے گانے”یو آر مائی سونیا”کے مکمل ڈانس سٹیپس سیکھے،ٹائیگر شروف

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنے ایکشن اور بہترین ڈانس کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اسی لیے وہ رقص کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ٹائیگر شروف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کے مکمل اسٹیپس سیکھنے کے بارے میں بتایا اور خود رقص کرکے بھی دکھایا۔

ٹائیگر شروف کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم کے گانے ”یو آر مائی سونیا” کے مکمل ڈانس سٹیپس سیکھے تھے۔اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں ہدایتکار کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی خوشی کبھی غم میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے ، برائے مہربانی ہمیں خوفناک نقل کرنے پر معاف کردیجئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں