جوڈیشل الاؤنس 77

ساہیوال، کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار 49عہدیدار،کارکنوں کی رہائی کا حکم

ساہیوال(رپورٹنگ آن لائن )سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے کالعدم تحریک لبیک پاک پتن کے گرفتار 49 عہدے داروں اور کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ 25 عہدے داروں اور کارکنوں نے ضمانت نامے داخل کرائے جس پر عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ۔

جن کارکنوں اورعہدیداروں کی ضمانت منظور ہوئی ہے ان میں محمد الیاس ،محمد احمد ،طاہر حسین، خادم حسین، علی رضا سیفی، محمد اسماعیل ،حافظ نور الحسن، سید مبین رضوی، محمد ادریس، شکیل احمد ،مقصود احمد، فخر حسین ،محمد رفیق ،محمد اشرف ،انتظار احمد، محمد حسین ،علی حسین ،محمد،سید عرفان علی شاہ ،وقاص قادر، اللہ دتہ ،محمد احمد ،محمد عباس ،یوسف، امیر زیب ،محمد شفیع ،محمد افضال ،علی عمران ،محمد فاروق احمد ،علی اکبر ،محمد اصغر ، محمدافتخار، قربان، بابا رمضان، محمدعمر صدیقی، علی رضا، محمدآفتاب ،محمد نذیر، ظفر اللہ، محمد حسین ،قاسم ،عابد حسین ،محمد طارق رضوی، محمد اعظم ،اعجاز الحق، الیاس ،فیاض عرف فیاض احمد اور اسماعیل احمد شامل ہیں۔

پولیس فرید نگر نے 13 اکتوبر کو جمال چوک میں تحریک لبیک کے 58 عہدیداروں اور کارکنوں کو ہنگامہ آرائی، روڈ بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرہ کرنے کے الزامات میں مقدمہ 7انسداد دہشت گردی ایکٹ، 16 ایم پی او اور دیگردفعات کے تحت درج کر کے گرفتار کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں