اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ تاریخ کی بدترین دہشتگردانہ کارروائی تھی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انسانیت دشمنوں نے 60 سے زائد نامور وکلاء کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا،کوئٹہ بلوچستان سے سے سپریم کوٹ اور ہائی کورٹس وکلا کی تیار کھیپ ختم کی گئی،پیپلز پارٹی ہر شہید کی وارث ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردانہ زہنیت نرسریاں صفایا کرنے کیلئے نظر آنے والی کارروائیاں اشد ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہادتوں کے باوجود وکلاء برادری آئین و قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رپورٹ منظر عام پر لاکر قوم کو حقائق سے اگاہ کرنا ضروری ہے،دہشتگردوں کے ہمدرد اور سہولت کار پارلیمنٹ اور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ متفقہ.دستاویز نیشنل ایکشن پلان دستاویز کو سرکاری سرد خانے سے نکال کر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ کے خلاف قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔