بیرسٹر سیف

سانحہ سوات،انکوائری کا نتیجہ آنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی،بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ سانحہ سوات پر کارروائی کی گئی،ریلیف کے فقدان پر سنجیدہ ایکشن ہوا۔

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں ،افسران کو معطل بھی کیا گیا، جیسے ہی انکوائری کا نتیجہ آئے گا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوںنے ہیلی کاپٹر پر آنے سے متعلق سوال پر کہاکہ ہم جس ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں یہ چھوٹا ہے اور ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔