اسد عمر 199

سال کے آخر تک7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن ،ہم جلد اپنے ہدف سے تجاوز کر جائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سال کے آخرتک7کروڑافرادکوویکسین لگانےکاہدف رکھاگیاتھا ، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سال کے آخر تک7 کروڑافرادکوویکسین لگانےکاہدف رکھاگیاتھا، جس میں سے 5کروڑسےزیادہ افرادکوویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے اور 2کروڑسےزیادہ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں