لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سال بدل گیا لیکن حکمرانوں کی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے،
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ 63فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے، آپ صرف شہباز شریف لگ سکتے ہیں لیکن بن نہیں سکتے،انہوں نے کہا کہ پنجاب آج مہنگائی، غربت، بیروزگاری، آلودگی اور بیڈ گورننس میں اول نمبر پر ہے،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، صوبے کا کسان آج کھاد کی ایک بوری کے لئے دربدر ہے۔









