عمران خان 174

سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے، عمران خان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے میری ٹیم کے ہر کام کو ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حمایت یافتہ رجیم چینج سے قبل6فیصدشرح نموکے قریب تھے لیکن سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کوہاٹ کی عوام کا جلسے میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں