سندھ ہائیکورٹ

ساحر حسن درخواست ضمانت؛سندھ ہائیکورٹ نے پولیس فائل، تفتیشی افسرکوطلب کرلیا، سماعت 19 مارچ تک ملتوی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر پولیس فائل اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ساحر حسن کو زبردستی مصطفی کیس سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ یہ کیس الگ ہے۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کیلئے درخواست تو آئینی بینچ کے پاس جانا چاہیے ؟

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست ضمانت ریگولر بینچ سن سکتی ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اور پولیس فائل طلب کرلی۔ عدالت نے درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔