وزیر تعلیم 229

سات جون کو تمام سکول کھل جائینگے،وزیر تعلیم

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

کورونا کیسز میں کمی کے باعث لاہور میں 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، وزیر تعلیم سکول مراد راس کا پالیسی ٹویٹ سامنے آ گیا۔
 تعلیمی ادارے
وزیر تعلیم سکول مراد راس نے اپنے پالیسی ٹویٹ میں 7 جون سے لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں مشاورت ہوئی۔ بیس اضلاع میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہو گا۔ گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔
 تعلیمی ادارے
خیال رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے پانچ فیصد سے کم کورونا مثبت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 تعلیمی ادارے
اس کے علاوہ وزارت تعلیم نے پروفیشنل اور امتحانی اداروں کو امتحانات لینے کی اجازت بھی دے دی تھی۔ ایس او پیز کے تحت امتحانات لیے جا سکیں گے۔ تاہم اس کے لیے وزارت تعلیم سے اجازت لینا لازم ہوگا۔ تاریخ، شہر، تعداد اور سینٹرز سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں