سابق وزیراعظم عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرکے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کیا ۔

انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی آزاد باڈی کے ذریعے ہونی چاہیے ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا، اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے تعیناتی کیلئے ڈیڈ لاک ختم کیا۔انہوںنے نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، انتخابات ہوکر رہیں گے۔