اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم شہادت پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر ثابت قدم ہے ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وڑن کے مطابق ملک میں جمہوریت قائم کریں گے ،عوام کو غربت ،بیروزگاری اور ناانصافیوں سے نجات دلائیں گے۔
