لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) بینک کھاتوں سے زکو ة کٹوتی کیلئے بینکس آج ( پیر) کے روز بند رہیں گے ۔ ہر سال یکم رمضان المبارک کو بینکس کھاتہ داروں کے اکائونٹس سے زکوة کی کٹوتی کیلئے بند رہتے ہیں تاہم امسال یکم رمضان اتوار کے روز آنے کی وجہ سے بینکس پیر کے روز بند رہیں گے۔ بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہو کرکھاتوں سے زکوة کی کٹوتی کریں گا تاہم عوامی لین دین نہیں ہوگا۔
ہجری سال 43-1442 کے لیے زکو ةکا نصاب 88 ہزار 927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔سیونگ، نفع نقصان شراکت اور دیگر بینک کھاتوں سے زکوة کی کٹوتی ہو گی ۔نصاب سے کم رقم والے بینک کھاتوں سے زکو ة کٹوتی نہیں کی جائے گی۔