لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )ڈرامہ سیریل ”رقص بسمل ”کے سیٹ پر عمران اشرف کا کیا گیا بی ٹی ایس ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔حال میں نشر کئے گئے ڈرامہ ”رقص بسمل ”کی آخری قسط میں موسی (عمران اشرف)کو زوہرہ (سارہ خان )سے شادی کے بعد ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا ۔عمران اشرف نے اس سین کے وہ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کئے جس میں انہوں نے مزاحیہ ڈانس کیا تھا تاہم یہ ڈانس ڈرامے کا حصہ نہیں تھا۔
عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس مہارت سے ڈانس کررہے ہیں تاہم ان کے ڈانس کو نا صرف مداحوں بلکہ شوبز شخصیات نے بھی پسند کیا۔ڈرامے میں اداکار عمران اشرف نے ایک مذہبی اور پیر خاندان سے تعلق رکھنے والے گدی نشین موسی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ زوہرہ نامی ایک طوائف کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔









