فارمی انڈے

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے کمی ،فارمی انڈے مہنگے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے 368روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے248روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

چھٹی کے روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت 580سے600روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے میں قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار برائلر گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔

حکومت سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت کا تعین کا دوبارہ آغاز کرے ۔