فارمی انڈے 100

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے کلو کمی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 403روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں